سورة ابراھیم - آیت 20

وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اللہ پر یہ کام کچھ بھی مشکل نہیں (١)۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اگر تم نافرمانیوں سے باز نہ آئے تو اللہ تعالٰی اس پر قادر ہے کہ وہ تمہیں ہلاک کر کے، تمہاری جگہ نئی مخلوق پیدا کر دے۔