سورة یوسف - آیت 91
قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللَّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَاطِئِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
انہوں نے کہا اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے تجھے ہم پر برتری دی ہے اور یہ بھی بالکل سچ ہے کہ ہم خطا کار تھے (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- بھائیوں نے جب یوسف (عليہ السلام) کی شان دیکھی تو اپنی غلطی اور کوتاہی کا اعتراف کر لیا۔