سورة یوسف - آیت 29
يُوسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۚ وَاسْتَغْفِرِي لِذَنبِكِ ۖ إِنَّكِ كُنتِ مِنَ الْخَاطِئِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یوسف اب اس بات کو آتی جاتی کرو (١) اور (اے عورت) تو اپنے گناہ سے توبہ کر، بیشک تو گنہگاروں میں سے ہے (٢)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اس کا چرچا مت کرو۔ ** اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عزیز مصر پر حضرت یوسف (عليہ السلام) کی پاک دامنی واضح ہو گئی تھی۔