سورة الحج - آیت 77

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۩

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے ایمان والو! رکوع سجدہ کرتے رہو (١) اور اپنے پروردگار کی عبادت میں لگے رہو اور نیک کام کرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ (٢)۔

ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب

سورہ حج کو دو سجدوں کی فضلیت حاصل ہے اس دوسرے سجدے کے بارے میں دو قول ہیں ۔ پہلے سجدے کی آیت کے موقعہ پر ہم نے وہ حدیث بیان کر دی ہے جس میں ہے کہ { رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا «فُضِّلَتْ سُورَۃ الْحَجّ بِسَجْدَتَیْنِ فَمَنْ لَمْ یَسْجُدہُمَا فَلَا یَقْرَأہُمَا» سورۃ الحج کو دو سجدوں سے فضیلت دی گئی جو یہ سجدے نہ کرے وہ یہ پڑھے ہی نہیں } ۔ ۱؎ (سنن ترمذی:578،قال الشیخ الألبانی:ضعیف) پس رکوع سجدہ عبادت اور بھلائی کا حکم کرکے فرماتا ہے ۔