سورة الفلق - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الفلق۔ سورۃ نمبر ١١٣۔ تعداد آیات ٥)

تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ الفلق کا تعارف: سورۃ الفلق ایک رکوع پر مشتمل ہے اس کی پانچ آیات ہیں یہ سورۃ مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی اس کا نام اس کی پہلی آیت کے آخر میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں اپنی الفلق کی صفت بیان فرما کر نبی (ﷺ) کو حکم دیا ہے کہ اس رب کی پناہ طلب کیا کرو جس نے ہر چیز کا آغاز پھاڑنے کے عمل سے کیا ہے۔ بالخصوص گرہوں میں پھونکے مارنی والی عورتوں اور حسد کرنے والے کے حسد سے بچنا چاہیے اور ان کی شر سے اپنے رب کی حفاظت طلب کرنی چاہیے۔