سورة الفیل - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الفیل۔ سورۃ نمبر 105۔ تعداد آیات 5)

تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ الفیل کا تعارف : اس کا نام اس کی پہلی آیت کے آخر میں ذکر ہوا ہے اس کی پانچ آیات ہیں جو ایک چھوٹے سے رکوع پر مشتمل ہیں یہ سورت مکہ معظمہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی۔ اس میں ابرہہ اور اس کی فوج کی ہلاکت کا ذکر کیا گیا ہے جس میں ہر باغی شخص کے لیے ایک انتباہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہلاک کرنا چاہے تو وہ چھوٹے چھوٹے پرندوں سے بڑی سے بڑی فوج کو ہلاک کرسکتا ہے۔