سورة الشمس - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الشمس۔ سورۃ نمبر ٩١۔ تعداد آیات ١٥)

تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ الشمس کا تعارف : یہ سورت اپنے نام سے شروع ہوتی ہے اس کا ایک رکوع ہے جو پندرہ آیات پر مشتمل ہے یہ سورت بھی مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں سات قسمیں کھا کر بتلایا ہے کہ اس نے انسان کے ضمیر میں نیکی اور بدی کا امتیاز اور شعور رکھا ہے جس نے اپنے آپ کو فسق و فجور سے پاک رکھا وہ کامیاب ہوگا اور جو اپنے رب کی نافرمانی کرتا رہا اس نے اپنے آپ کو ناکام کرلیا اس کا انجام قوم ثمود کی طرح ہوگا۔