سورة الاعراف - آیت 6

فَلَنَسْأَلَنَّ الَّذِينَ أُرْسِلَ إِلَيْهِمْ وَلَنَسْأَلَنَّ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر ہم ان لوگوں سے ضرور پوچھیں گے جن کے پاس پیغمبر بھیجے گئے تھے اور ہم پیغمبروں سے بھی ضرور پوچھیں گے (٤

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 پہلی تہدید کا تعلق دنیا میں عذاب کے ساتھ تھا اور اب اس آیت میں تہدید اخروی کا مذکور ہے (کبیر) یعنی لوگوں سے تو یہ دریافت کریں گے کہ تم نے ہمارے پیغمبر کی دعوت کو کہا ں تک قبول کیا اور پیغمبر سے دریافت کریں گے کہ تم نے لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچایا تھا یا نہیں ؟ اس سوال سے مقصود تقریع و توبیخ ہے۔ (کبیر )