سورة الاعراف - آیت 5
فَمَا كَانَ دَعْوَاهُمْ إِذْ جَاءَهُم بَأْسُنَا إِلَّا أَن قَالُوا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جس وقت ان پر ہمارا عذاب آیا اس وقت ان کے منہ سے بجز اس کے اور کوئی بات نہ نکلی واقع ہم ظالم تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 یعنی سوائے اعتراف گناہ کے کچھ بن نہ پڑا اور اپنے تمام جھوٹے معبودوں کو بھول گئے مگر اس وقت کا عتراف گناہ ان کے کس کام آسکتا تھا؟ جب گناہ سے توبہ کرنے کا وقت تھا اس وقت تو غفلت کی نیند سوتےر ہے۔