سورة الانعام - آیت 133
وَرَبُّكَ الْغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِ ۚ إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفْ مِن بَعْدِكُم مَّا يَشَاءُ كَمَا أَنشَأَكُم مِّن ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ آخَرِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور آپ کا رب بالکل غنی ہی ہے رحمت والا ہے۔ اگر وہ چاہے تم سب کو اٹھا لے اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ آباد کردے جیسا کہ تم کو ایک دوسری قوم کی نسل سے پیدا کیا ہے۔ (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی وہ ان سے بے نیازہونے کے باوجود ان پر رحم فرماتا ہے۔ ف 9 یعنی جس طرح تمہیں پہلے لوگوں کا جانشین، بنایا اسی طرح تمہیں تباہ کرکے دوسروں کو تمہارا جانشین بنا سکتا ہے یا یہ کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت جن وانس کے پیدا کرنے پر ہی منحصر نہیں ہے بلکہ ان کی بجائے کوئی تیسری قسم کی مخلوق بھی پیدا کرسکتا ہے۔، (کبیر )