سورة الانعام - آیت 86

وَإِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا ۚ وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَالَمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور نیز اسماعیل کو اور یسع کو اور یونس کو اور لوط کو اور ہر ایک کو تمام جہان والوں پر ہم نے فضیلت دی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 یعنی اخطوب بن عجوز جو انبیائے بنی اسرائیل میں سے تھے اور حضرت الیاس ( علیہ السلام) کے خلیفہ تھے۔ (المنار ) ف 13 یعنی اپنے اپنے زمانہ کے تمام لوگوں پر ( وحیدی )