سورة الانعام - آیت 85

وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ مِّنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور (نیز) زکریا کو یحیی کو عیسیٰ (١) اور الیاس کو، سب نیک لوگوں میں شامل تھے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) کو حضرت ابرہیم ( علیہ السلام) یا دوسرے قول کے مطابق حضرت نوح ( علیہ السلام) کی ذریت میں شمار کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ لڑکیوں کی اولاد بھی آدمی کی ذریت میں شمار ہوتی ہے کیونکہ حضرت عیسیٰ ٰ ( علیہ السلام) کی نسبت صرف ماں کی طرف ہے ان کا باپ نہیں تھا، ( ابن کثیر )