سورة الانعام - آیت 62
ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلَاهُمُ الْحَقِّ ۚ أَلَا لَهُ الْحُكْمُ وَهُوَ أَسْرَعُ الْحَاسِبِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر سب اپنے مالک حقیقی کے پاس لائے جائیں گے (١) خوب سن لو فیصلہ اللہ ہی کا ہوگا اور وہ بہت جلد حساب لے گا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
جس نے اپنے حکم سے انہیں دنیا میں بھیجا تھا، ف 4 جس نے اپنے حکم سے انہیں دنیا میں بھیجا تھا ، ف 5 موت کے ساتھ ہی آن کی آن میں اعمال کے اثرات ظاہر ہوجائنیگے یالمحہ بھر میں انسان کی عمر بھر کی برائی واضح کردے گا۔ (رازی) یاجلد حساب ہونے والا ہے یعنی مرنے کے بعد (نیز دیکھئے سورت بقرہ۔ 606)