سورة الانعام - آیت 40
قُلْ أَرَأَيْتَكُمْ إِنْ أَتَاكُمْ عَذَابُ اللَّهِ أَوْ أَتَتْكُمُ السَّاعَةُ أَغَيْرَ اللَّهِ تَدْعُونَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ کہئے کہ اپنا حال تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا کوئی عذاب آ پڑے یا تم پر قیامت ہی آپہنچے تو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے۔ اگر تم سچے ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 یعنی اپنے اس دعویٰ میں کہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تم پر آئی ہوئ بلاٹال سکتے ہیں۔ ف1 یہ تو ان کفارو مشرکین کا حال تھا لیکن آج خود مسلمانوں میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو سخت سے سخت مصیبت میں بھی اگر كوئ نعرہ لگا تے ہیں تو’’ یاعلی‘‘’’، یا غوث اعظم‘‘ اور’’ یارسول اللہ ‘‘ کا گویا عملا ان کی حالت کفا رو مشرکین سے بھی بد تر ہے۔