سورة الانعام - آیت 10
وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور واقع آپ سے پہلے جو پیغمبر ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی مذاق کیا گیا ہے۔ پھر جن لوگوں نے ان سے مذاق کیا تھا ان کو اس عذاب نے آ گھیرا جس کا مذاق اڑاتے تھے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 یعن خرکار انہیں اسی عذاب نے آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑاتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ کوئی عذاب نہیں آسکتا یہ محض دھمکی ہے اس سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تسلی دی ہے (قرطبی)