سورة المآئدہ - آیت 118
إِن تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ ۖ وَإِن تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو معاف فرما دے تو تو زبردست ہے حکمت والا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 14 یعنی تعذیب وغفران دونوں پر تجھے پوری قدرت حاصل ہے کہ ان سے جو سلوک کرنا چاہے کرے اور تیرا کو کام بھی حکمت سے خالی نہیں ایک حدیث میں ہے کہ قیامت کے دن بعض لوگوں کو دیکھ کر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ھو ال اصحابی فرمائیں گے مگر آپ کو بتایا جائے گا کہ تم نہیں جانتے کہ تمہارے مرنے کے بعد انہوں نے دین کو بد ل ڈالا تو یہ سن کر آنحضرت بھی یہی عرض کریں گے وکنت علیھم شھیدا۔ اس سے معلوم ہوا کہ بعض فاسق لوگوں کی بھی سفاعت ہوگی ( قرطبی، رازی )