سورة المآئدہ - آیت 84

وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا جَاءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَنَطْمَعُ أَن يُدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصَّالِحِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ہمارے پاس کون سا عذر ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور جو حق ہم پر پہنچا ہے اس پر ایمان نہ لائیں اور ہم اس بات کی امید رکھتے ہیں۔ کہ ہمارا رب ہم کو نیک لوگوں کی رفاقت میں داخل کر دے گا (١

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی ہمارا مسلمانوں کے ساتھ حشر فرمائے۔ اس صورت میں وَنَطۡمَعُکا عطف نُؤۡمِنُپر هوگا اور یه بھی ہو سکتا ہے کہ وَنَطۡمَعُکا جملہ لَا نُؤۡمِنُکی ضمیر سے حال ہو اور مطلب یہ ہو کہ ہم کیوں ایمان نہ لائیں حلانکہ ہم یہ خواہش رکھتے ہیں کہ ہمارا پر وردگار اپنے نیک بندوں کے ساتھ ہمارا حشر فرمائے یعنی ہمیں ایمان ضرور لانا چاہیے ورنہ اس قسم کی توقع سراسر جہالت اور حماقت ہے