سورة المآئدہ - آیت 76
قُلْ أَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا ۚ وَاللَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ کہہ دیجئے کہ تم اللہ کے سوا ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہارے کسی نقصان کے مالک ہیں نہ کسی نفع کے۔ اللہ ہی خوب سننے اور پوری طرح جاننے والا ہے (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف11یہ نصاریٰکے عقیدہ کی ترید پر دوسری دلیل ہے (کبیر) مطلب یہ ہے کہ جن کی تم عبادت کرتے ہو ان میں الوہیت کا کوئی وصف بھی نہیں ہے، ان کا دوسروں کو نفع ونقصان پہنچا نا تو کجا خود اپنے سے دشمن کے ظلم کو دفع کرنے کے لیے اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا کرتے رہے کہ اے اللہ مجھ سے مصیبت کایہ وقت ٹال دے پھر اس کے بعد بھی اگر تم اس سمیع وعلیم کو چھوڑ کر حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) کو اپنا معبود بناو تو اس سے بڑھ کر جہالت اور کیا ہو سکتی ہے (ابن کثیر، رازی )