سورة المآئدہ - آیت 39

فَمَن تَابَ مِن بَعْدِ ظُلْمِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللَّهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو شخص اپنے گناہ کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرلے تو اللہ تعالیٰ رحمت کے ساتھ اس کی طرف لوٹتا ہے (١) یقیناً اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا مہربانی کرنے والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یہاں ظلم سے مراد سرقہ( چوری) ہے یعنی جس نے چوری کے بعد توبہ کر کے اپنی اصلاح کرلی اللہ تعالیٰ اس کا گناہ معاف فرامائے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ توبہ کرلینے سے چوری کی حد اس سے ساقط ہوجائے گی۔ نبی (ﷺ) کی خدمت میں چورتوبہ کرتے ہوئے آتے لیکن آپ (ﷺ) ان پر حد جاری فرماتے دار قطنی کی ایک روایت میں ہے کہ آپ (ﷺ) ایک چورکا ہاتھ کٹوایا اور پھر اس سے فرمایا تب الی اللہ یعنی توبہ کرو اللہ تعالیٰ تمہارا قصور معاف فرمائے ( از فتح القدیر) یہ تو باکل صحیح ہے کہ حد دو کفارہ هیں محض ان کی حیثیت زواجر کی نہیں ہے مگر ساتھ ہی توبہ کی بھی ضرورت ہے۔ (ماخوذ از قرطبی)