سورة النسآء - آیت 170

يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِن رَّبِّكُمْ فَآمِنُوا خَيْرًا لَّكُمْ ۚ وَإِن تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق لے کر رسول آگیا ہے، پس تم ایمان لاؤ تاکہ تمہارے لئے بہتری ہو اور اگر تم کافر ہوگئے تو اللہ ہی کی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے (١) اور اللہ دانا اور حکمت والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 متعدد جو ہ سے یہود کے شبہ کی تردید اور قرآن کی حقانیت ثابت کرنے کے بعد اب سب لوگوں کو آنحضرت (ﷺ) کی رسالت اور قرآن پر ایمان لانے کی دعوت دی جارہی ہے جن میں یہود بھی شامل ہیں کہ جب یہ رسول بر حق اور قرآن بھی اللہ تعالیٰ کی سچی کتاب ہے تو تم کو چاہئے کہ اس دعوت کو قبول کرلو، اس میں تمہارا بھلا ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی بہتر ہے۔ ورنہ یادرکھو کہ زمین و آسمان میں جتنی مخلوق ہے سب کا مالک اللہ تعالیٰ ہے وہ تمہیں تمہارے برے اعمال پر سزا ینے کی بھی پوری قدرت رکھتا ہے (کبیر)