سورة الہب - آیت 2
مَا أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔ (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 یعنی اس کی کوئی چیز اسے تباہی سے نہ بچا سکی۔ ” مال“ سے مراد اس کا جمع کردہ مال ہے اور ” کمائی“ سے مراد اولاد، عزت و درجات وغریہ یا مال سے مراد اس کا موروثی مال ہے اور کمائی سے مراد اس کا اپنا کمایا ہوا مال۔