سورة النصر - آیت 3

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہے (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی اب اس کی طرف واپسی کی تیاری کیجیے۔ نبی (ﷺ)کے اپنے لئے بخشش مانگنے کا مطلب کتنی جگہ واضح کیا جا چکا ہے۔