سورة الكافرون - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 اکثر مفسرین کے نزدیک یہ سورۃ مکی ہے اور بعض نے اسے مدنی قرار دیا ہے۔ حدیث میں ہے کہ آنحضرت(ﷺ)صبح اور مغرب کی سنتوں میں یہ سورۃ اور سورۃ اخلاص پڑھا کرتے تھے۔ (قرطبی)