سورة الكوثر - آیت 2

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر۔ (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی فرض نمازوں کی پابندی کیجیے اور نفل نمازیں بھی پڑھیے۔ ف 11 یعنی نماز کی طرح آپ کی قربانی بھی خالص اللہ تعالیٰ کے لئے ہو ۔صحیح مسلم میں ہے کہ جس نے اللہ کے سوا اور کسی کے لئے قربانی کی اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے (فتح البیان) ۔اکثر مفسرین نے ” وَانْحَرْ “ کے معنی قربانی کرنا ہی لئے ہیں اور یہی راجح ہیں۔ وبہ قال غیر واحد من سلف مگر بعض نے اس کے معنی نماز میں سینہ پر ہاتھ باندھنا بھی کئے ہیں۔ یہ حضرت علی سے ایک روایت ہے ولایصح۔ (ابن کثیر)