سورة الكوثر - آیت 1

إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوثر (اور بہت کچھ) دیا ہے (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 ” الكَوْثَرَ “ کے معنی ” خیر کثیر“ کے ہیں یعنی بہت بھلائی اور بہتری … اکثر مفسرین اس طرف گئے ہیں کہ اس سے مراد جنت کی ایک نہر ہے اس کی تصریح خود آنحضرت(ﷺ)نے بھی فرمائی ہے۔ اس لئے یہی صحیح ہے۔ نیز آپ(ﷺ)نے فرمایا :” میری امت کے لوگ اس پر قیامت کے دن پانی پئیں گے۔ (شوکانی)