سورة الماعون - آیت 7
وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور برتنے کی چیز روکتے ہیں (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 یعنی خدا کے لئے نہیں پڑھتے بلکہ اس لئے پڑھتے ہیں کہ لوگ انہیں غازی و پرہیز گار جانیں اور عزت و احترام کا مقام دیں۔ ف 7 یعنی معمولی اور عمومی استعمال کی چیزیں۔ مطلب یہ ہے کہ نہایت بخیل اور بے مروت ہیں نہ خدا کی عبادت ٹھیک طرح سے کرتے ہیں اور نہ خلق خدا سے وہ برتائو کرتے ہیں جو میل جول کا کام سے کم تقاضا ہے۔