سورة النسآء - آیت 133
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ وَيَأْتِ بِآخَرِينَ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ قَدِيرًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اگر اسے منظور ہو تو اے لوگو! وہ تم سب کو لے جائے اور دوسروں کو لے آۓ، اللہ تعالیٰ اس پر پوری قدرت رکھنے والا ہے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف3 جب یہ آّیت نازل ہوئی تو آنحضرت (ﷺ) نے سلمان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا :( ھم قوم ھذ )کہ یہاں آخرین سے مراد یہ لوگ ہیں (قرطبی)