سورة الهمزة - آیت 1
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے والا غیبت کرنے والا ہو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی جو منہ پیا پیٹھ پیچھے لوگوں کے عیب بیان کرتا ہے۔ ” ویل“ جیسا کہ پہلے بیان ہوچکا ہے، دوزخ کی ایک وادی کا نام بھی ہے۔