سورة التکاثر - آیت 5

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو۔ (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یقینا معلوم ہوتا یعنی اس میں کوئی شک و شبہ نہ ہوتا معلوم ہوا کہ آخرت سے غفلت اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غفلت کا موجب بنتی ہے۔ ف 10 یہ خطاب تمام لوگوں سے ہے۔ جیسے فرمایا :” قران منکم الا وارھا“ اور تم میں سے کوئی نہیں جو اس پر آنیوالا نہ ہو۔