سورة العاديات - آیت 7

وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور یقیناً وہ خود بھی اس پر گواہ ہے۔ (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 یعنی زبان حال سے خود گواہی دیتا ہے کہ میں بڑا ناشکرا ہوں۔ یہ مطلب اس صورت میں ہے جب ” إِنَّهُ “ میں ’ ہ“ کی ضمیر انسان کے لئے ہو اور اگر یہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس کی ناشکری کو دیکھ رہا ہے۔