يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی (١)
ف 3 یعنی ہر شخص کے متعلق بتا دے گی کہ اس نے میری پشت پر یہ کام کئے، چاہے وہ کام اچھے ہوں یا برے حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : زمین ستونوں کی طرح اپنے جگر کے ٹکڑے جو سونے اور چاندی کے ہوں گے نکالے گی۔ قاتل آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی وجہ سے میں نے قتل کیا۔ قطع رحمی کرنے والا آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی وجہ سے میں نے قطع رحمی کی۔ چور آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی وجہ سے میرا ہاتھ کاٹا گیا۔ پھر سب اسے چھوڑ کر چل دیں گے اور اس میں سے کچھ نہ لیں گے۔“ (مسلم ترمذی) حضرت ابوہریرہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت پڑھ کر فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ زمین کی خبریں کیا ہوں گی؟ لوگوں نے عرض کیا ” اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں“ فرمایا اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر بندے اور بندی کے خلاف گواہی دے گی کہ اس نے میری پشت پر یہ اور یہ کام کیے یہی اس کی خبریں ہوگی۔ (ترمذی، نسائی، ابن جریر وغریہ) فتح القدیر)