سورة البينة - آیت 3
فِيهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جن میں صحیح اور درست احکام ہوں۔ (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی پیغمبر آخر الزمان(ﷺ)اور قرآن بھیجنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) اور مشرکین عرب کو راہ حق پر لایا جائے، کیونکہ یہ لوگ اس قدر بگڑے ہوئے تھے کہ ان کا راہ حق پر آنا اس کے بغیر ممکن نہ تھا کہ ایک پیغمبر آئے جو ایک مقدس آسمانی کتاب، جس میں عمدہ و دلنشیں مضامین ہوں، انہیں پڑھ کر سنائے۔ کسی حکیم یا صوفی یا بادشاہ عادل کے بس کی بات نہ تھی کہ انہیں راہ راست پر لے آتا۔