سورة العلق - آیت 4
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا۔ (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 قتادہ کہتے ہیں کہ ’’قلم اللہ تعالیٰ کی بهت بڑی نعمت ہے۔ اگر وہ نہ ہوتا تو نه کوئی دین قائم ہوتا اور نہ زندگی کی اصلاح ہوتی (فتح القدیر) شاہ صاحب فرماتے ہیں :’ حضرت (ﷺ) نے کبھی لکھا پڑھا نہ تھا۔ فرمایا کہ قلم سے بھی وہی علم دیتا ہے۔ یوں بھی وہی دے گا۔“ (موضح)