سورة الضحى - آیت 4

وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 اس لئے آنحضرت(ﷺ)دنیا سے بے رغبت اور آخرت کی طرف متوجہ رہتے۔ ایک حدیث میں آنحضرت ﷺنے دنیا کی بے ثباتی بیان فرماتے ہوئے انسان کی مثال ایک مسافر سے دی ہے جو چند ساعتیں کسی درخت کے سایے میں آرام کرتا ہے اور پھر چل دیتا ہے۔