سورة الليل - آیت 16

الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منہ پھیر لیا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 یعنی کافر یہاں آگ میں جانے سے مراد اس میں ہمیشہ کے لئے جانا ہے کہ پھر کبھی نکلنا نصیب نہ ہو۔ گناہگار مسلمان اگرچہ اس میں جائیں گے لیکن ان کا جانا ہمیشہ کیلئے نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنی مقررہ سزا بھگت کر اس سے نکال لئے جائیں گے جیسا کہ دوسری متعدد آیات و احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔