سورة الليل - آیت 7

فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تو ہم بھی اسکو آسان راستے کی سہولت دیں گے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 یعنی توحید کا قائل ہوا۔ ف 6 یعنی اس کی عادت اور خواہش کے مطاب نیک اعمال کو اس پر آسان کر دینگے اور انجام کا وہاں پہنچائیں گے جہاں اسے آرام ملے۔ یعنی جنت میں … کچھ یہی مفہوم ہے جسے ” ہمت مرداں مدد خدا“ کا محاورہ ادا کرتا ہے۔