سورة البلد - آیت 19

وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یہ دو ترجمے بھی اس لحاظ سے ہیں کہ مَشْأَمَةکے معنی بائیں جانب کے بھی ہیں اور نحوست و بدنصیبی کے بھی۔ بائیں جانب والوں سے مراد وہ ہیں جو عرش کی بائیں جانب کھڑے کئے جائیں گے یا جنہیں ان کا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔