سورة البلد - آیت 10
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 اچھا راستہ ایمان کا اور برا راستہ کفر و شرک کا اچھا راستہ اس لئے بتایا گیا کہ اسے اختیار کرے اور برا راستہ اس لئے کہ اس سے بچے یہ بتلانا اجمالی طور پر فطرت و عقل سے ہوا اور تفصیلی طور پر انبیاء علیہم السلام کی زبان سے۔