سورة الغاشية - آیت 6

لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ان کے لئے کانٹے دار درختوں کے سوا اور کچھ کھانا نہ ہوگا۔ (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 یہ کہ ایک کانٹے دار جھاڑی ہے۔ قریش کی زبان میں اگر تر ہو تو اسے شبریق اور سوکھ جائے تو ضریع کہا جاتا ہے۔ وہ سوکھ کر اس قدر زہریلی اور بدبو دار ہوجاتی ہے کہ کوئی جانور اس کے قریب تک نہیں جاتا۔