سورة الطارق - آیت 8

إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بیشک وہ اسے پھیر لانے پر یقیناً قدرت رکھنے والا ہے (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 یعنی اللہ تعالیٰ کیونکہ عقل خود تسلیم کرتی ہے؟ کہ کس چیز کو دوبارہ بنانا اسے ابتداء بنانے کی بہ نسبت کہیں آسان ہوتا ہے۔