سورة المطففين - آیت 29
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
گنہگار لوگ ایمانداروں کی ہنسی اڑیا کرتے تھے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 کہ ان پر کیا پاگل پن سوار ہے کہ محسوس اور موجود لذتوں کو چھوڑ کر ان دیکھی موہوم لذتوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔“ ف 3 کہ یہی وہ سر پھرے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی مطلوب ہے اس لئے انہوں نے اپنے آپ کو دنیا کی ہر لذت سے محروم رکھا ہے۔ ‘