سورة الإنفطار - آیت 19

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

(وہ ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 اس لئے نبی ﷺ نے اپنے قبیلہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا :” اے بنی ہاشم ! اپنے آپ کو آگ کے عذاب سے بچائو میں اللہ کی پکڑ میں تمہارے کسی کام نہیں آسکتا۔“ یہ حدیث سورۃ شعراء کے آخر میں تفصیل سے گزر چکی ہے۔ ف 13 اس کو دوسری آیت میں یوں فرمایا لمن الملک الیوم اللہ الواحد القھار آج بادشاہی کس کی ہے؟ صرف اللہ واحد قہار کی (غافر 16) رہی شفاعت تو وہ بھی جیسا کہ متعدد آیات میں تاکیداً بیان ہوا اس کے حکم اور اجازت سے ہوگی۔