سورة التكوير - آیت 16

الْجَوَارِ الْكُنَّسِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 ان سے مراد جیسا کہ مفسرین نے لکھا ہے پانچ سیارے ہیں یعنی زحل، مشتری، مریخ، زہرہ اور عطارد (شوکانی) شاہ صاحب ( علیہ السلام) لکھتے ہیں : ان کی چال اس ڈھب سے ہے کہ کبھی مغرب سے مشرق کو چلیں یہ سیدھی ہوتی ( اور) کبھی ٹھٹک کر الٹے پھریں اور کبھی سورج کے پاس آکر غائب رہیں کتنے دنوں تک۔ (موضح) یہاں بھی ” فلا اقسم“ میں لا‘ زائد ہے اس لئے مطلب یہ ہے کہ میں قسم کھاتا ہوں۔