سورة التكوير - آیت 15

فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 ان سے مراد جیسا کہ مفسرین نے لکھا ہے پانچ سیارے ہیں یعنی زحل، مشتری، مریخ، زہرہ اور عطارد (شوکانی) شاہ صاحب ( رح) لکھتے ہیں : ان کی چال اس ڈھب سے ہے کہ کبھی مغرب سے مشرق کو چلیں یہ سیدھی ہوتی ( اور) کبھی ٹھٹک کر الٹے پھریں اور کبھی سورج کے پاس آکر غائب رہیں کتنے دنوں تک۔ (موضح) یہاں بھی ” فَلَا أُقْسِمُ “ میں لا‘ زائد ہے اس لئے مطلب یہ ہے کہ میں قسم کھاتا ہوں۔(دیکھئے سورۃ القیامۃ)