سورة التكوير - آیت 6

وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 جیسے تنور کو دھونکا جاتا ہے یعنی ان کا پانی گرم ہو کر دھواں اور آگ بن جائے یا مطلب یہ ہی کہ ان کا پانی مل کر ایک ہوجائے یا سوکھ جائیں۔ عربی زبان میں ” سجر“ کا لفظ ان تمام معانی کو شامل ہے۔