سورة التكوير - آیت 4
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یہ گابھن اونٹنیاں عربوں کی نظر میں انتہائی قابل قدر ہوتی تھیں اور وہ ان سے کسی حال میں غافل نہ ہوتے تھے لیکن قیامت کی ہولناکی ایسی ہوگی کہ کسی کو ان کا بھی ہوش نہ رہے گا۔ مطلب یہ ہے کہ آدمی کو اس دن اپنے قیمتی سے قیمتی اور پیارے سے پیارے مال کا بھی ہوش نہ رہے گا۔