سورة عبس - آیت 21

ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 تاکہ ایسا نہ ہو کہ زمین پر پڑے رہنے سے درندے اور پرندے اس کا گوشت نوچیں اور زندوں کے سامنے اس کی بے حرمتی ہو۔ معلوم ہوا کہ میت کو دفن کرنا مشروع ہے اور اس میں کسی کو اختلاف نہیں ہے یہاں تک ابتداء سے لے کر انتہا تک انسان کے تمام احوال بالاجمال بیان کردیئے ہیں اب اس کے بعد جزائے اعمال کا ذکر ہے۔