سورة النازعات - آیت 46

كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یا (قبروں میں) پہر بھر شام، یا پہر بھر صبح رہے“ یعنی بہت تھوڑی دیر رہے۔