سورة النازعات - آیت 45
إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَاهَا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی آپ (ﷺ)کا کام اس کا وقت بتانا نہیں ہے بلکہ اس سے ڈرانا ہے جس کے دل میں اس کا ڈر ہوگا وہ اس کے لئے تیاری کرے گا اور جس کے دل میں ڈر نہیں ہوگا وہ اس کا وقت ہی پوچھتا رہ جائے گا۔