سورة النسآء - آیت 85
مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُ كِفْلٌ مِّنْهَا ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو شخص کسی نیکی یا بھلے کام کی سفارش کرے اسے بھی اس کا کچھ حصہ ملے گا اور جو برائی اور بدی کی سفارش کرے اس کے لئے بھی اس میں سے ایک حصہ ہے، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 اوپر کی آیت میں آنحضرت(ﷺ) کو حکم دیا کہ مومنوں کو جہاد کی ترغیب دیں جو اعمال حسنہ میں سے هے۔ یہاں تبایا کہ آپ (ﷺ) کو اس پر اجر عظیم ملے گا پس یہاں شفاعت حسنہ سے ترغیب جہاد مراد ہے اور شفاعت سیئہ سے اس کار خیر سے روکنا ہے۔ صحیح حدیث میں ہے(اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا)کہ نیک سفارش کرواجر پاو گے۔ (رازی۔ ابن کثیر )